اسلام آباد: (روزنامہ سرگرم)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام ریسکیو ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرلیا۔
ریسکیو ٹیم کو انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا جنہوں نے انتہائی پیچیدہ ریسکیو آپریشن کو رات تک مکمل کرکے 8 افراد کو بچایا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں طلباء سمیت 8 افراد چیئر لفٹ/ڈولی میں پھنس گئے تھے جنہیں ریسیکو کرنے کے لیے پاک فوج سمیت دیگر اداروں اور مقامی لوگوں نے مدد کی۔
منگل 22 تاریخ کی صبح طلباء سمیت 8 افراد ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے چیئر لفٹ استعمال کر رہے تھے کہ اچانک چیئر لفٹ کی راستے میں پھنس گئی اور تین میں سے دو رسیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
ان 8 افراد کے پھنس جانے کے بعد پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور رات ہونے کے سبب ہیلی کاپٹر آپریشن روک کر زمینی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے بعد رات تک تمام افراد کو بچا لیا گیا۔