Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

Share

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت غیرقانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے میں نگران وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور تمام اضلاع کے آر پی اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے بعد غیر قانونی تارکین کے شناختی کارڈز کی باقاعدہ تصدیق کی جائے، غلط شناختی کارڈز کو فوری بلاک کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

وزیر اعلی نے ہدایت دی ہے کہ پولیس مؤثر آپریشن کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرے، کسی غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ نرمی نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ روز اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی شروع کرنے جارہی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image