لاہور:(روزنامہ سر گرم) وزیر اعظم انوارالحق سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے انکی رہائش گاہ پہنچ گئے۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی انکے ہمراہ تھے۔
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں، ان کیصحت کے بارے میں خیریت دریافت کرنے آیا ہوں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت سے موجودہ حالات بارے بھی دریافت کیا اور کہاکہ آپ نے ہمیشہ رواداری کو سیاست کو فروغ دیا۔