(سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد ایک سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم کے کیسز دوبارہ کھلیں گے۔(روزنامہ سرگرم
نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کھل جائے گا۔
سابق وزرائے اعظم نواشریف، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی کے کیسز بھی دوبارہ کھلیں گے۔
شہبازشریف، راجہ پرویز اشرف، شوکت عزیز کےخلاف مقدمات بھی دوبارہ کھلیں گے۔
اس کے علاوہ سابق وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور احد چیمہ کےخلاف مقدمات دوبارہ کھل جائیں گے