Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

نیب ساڑھے 3 ارب روپے کی ریکوری کر چکا: ڈی جی نیب لاہور

Share

قومی احتساب بیورو (نیب)  لاہور کے ڈی جی مجید امجد کا کہنا ہے کہ نیب ساڑھے 3 ارب روپے کی ریکوری کر چکا ہے۔

نیب لاہور کے دفتر میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین نیب نذیر احمد بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور امجد مجید نے کہا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب لاہور مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو رقوم ادا کر چکا ہے، آج کی تقریب میں بھی متاثرین میں رقوم کے چیک ادا کیے جائیں گے۔

امجد مجید کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب لاہور ہر مہینے کے آخری جمعے کو کھلی کچہری منعقد کرتا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image