Sargaram | Newspaper

پیر 04 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

Share

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم و سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسران کے ہمراہ توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے نیب توشہ خانہ ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔

ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے جیل میں ہی عمران خان کی گرفتاری ڈال دی تھی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image