Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

نیشنل ہائی ویزاورموٹرویزپرقوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں اضافہ کردیاگیا

Share

نیشنل ہائی وےاورموٹروےپرقوانین کی خلاف ورزی پرجرمانےمیں اضافہ کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ اورموٹروےپولیس نےملک بھرمیں نئے جرمانوں کا اطلاق کردیا،جس کے تحت دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر500کےبجائے2ہزارروپےجرمانہ ہوگا،اوورلوڈنگ،لائٹس خراب ہونےپر750کی بجائے5ہزارروپےجرمانہ ہوگا۔

اووسپیڈنگ کرنے پر750 کی بجائے 25 سو روپے جرمانہ ہوگا،غلط یوٹرن پر1ہزار،اشاروں کےغلط استعمال پر750روپےجرمانہ ہوگا جبکہ اوور ٹیکنگ پر25 سوروپےجرمانہ ہوگا۔

اس کے علاوہ لاہور میں بغیرسیٹ بیلٹ سفرکرنےپر300کی بجائے15سوروپےجرمانہ ہوگا این آئی ایچ اورموٹروےپولیس نےملک بھرمیں نئے جرمانوں کا اطلاق کردیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image