لاہور : مسلم لیگ ن کی قیادت نے ق لیگ سے مکمل انتخابی اتحاد کی مخالفت کرتے ہوئے چند نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے مسلم لیگ ق سے مکمل انتخابی اتحاد کی مخالفت کردی ، ذرائع نے بتایا کہ لیگی قیادت نے چند نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ رپورٹ ن لیگ کی ٹکٹ کےامیدواروں کے ابتدائی انٹرویوز کےبعد تیار کی گئی، جس میں ن لیگ کی ٹکٹ کمیٹی نےایک دونشستوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تجویزدی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گجرات میں چوہدری وجاہت اورحسین الہٰی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مخالفت کی گئی ہے، گجرات شہر کی قومی اسمبلی کی سیٹ پرسالک حسین سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
چوہدری وجاہت کے حلقے سے نوابزادہ غضنفر گل کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایم پی اےکی سیٹ سےبھی شافع حسین کی جگہ ن لیگ کےحاجی ناصر کی حمایت کی۔
ذرائع کےمطابق بہاولپور سے طارق بشیر چیمہ بھی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےخواہشمند ہیں،سالک حسین کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے پرویزالہٰی یا ان کے خاندان کا فرد انتخاب لڑے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ق لیگ سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے۔