پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے لیے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق ماڈل ٹاؤن کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پارٹی سیکریٹریٹ میں دوسرا اجلاس آج ہو گا۔
اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کے لیے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا
ن لیگی رہنما نے بتایا کہ بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی سفارشات پر غور کرے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس 2 دسمبر کو ہوا تھا۔