Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ن لیگ قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت، الیکشن کمیشن کی فہرست جاری

Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن  کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سےبڑی جماعت ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسرے اور   پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے اور سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 71 ہے جب کہ ایم کیو ایم کی 21، جے یو آئی 11، مسلم لیگ کی 5 اور استحکام پاکستان پارٹی کی 4 نشستیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image