Sargaram | Newspaper

پیر 15 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

واٹس ایپ اسٹیٹس انسٹاگرام پر شیئر کرنے کیلیے فیچر پر کام جاری

Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ صارفین اپنا اسٹیٹس فوری طور پر انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے۔

اس سے قبل میٹا کی جانب سے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا چکا ہے، لہٰذا ایسا ہی ایک فیچر واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے درمیان اپ ڈیٹس کے لیے متعارف کرایا جانا کوئی نئی بات معلوم نہیں ہوتی۔

اس فیچر کی مدد سے واٹس ایپ پر شیئر کرائی گئی کوئی تصویر، ویڈیو، جف یا تحریر 24 گھنٹوں کے لیے انسٹاگرام اسٹوریز پر ظاہر ہوجائے گی لیکن اہم بات یہ ہے کہ صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس بات کا تعین کر سکیں کہ کون ان کی اسٹوریز دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔

فی الوقت واٹس ایپ اسٹیٹس کو تین طریقوں سے شیئر کیا جاسکتا ہے: سب کے ساتھ، کچھ افراد کے علاوہ سب کے ساتھ یا منتخب افراد کے ساتھ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image