Sargaram | Newspaper

اتوار 03 مارچ 2024

ای-پیپر | E-paper

واٹس ایپ میں ایچ ڈی تصویر بھیجنے کا فیچر متعارف

Share

کیلیفورنیا: مارک زکربرگ نے میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ایک فیس بک پوسٹ میں سی ای او مارک زکر برگ نے بتایا کہ واٹس ایپ ایچ ڈی فوٹو کا فیچر شامل کیا جارہا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو تصویر کی ہائی ڈیفینیشن ریزولوشن کو محفوظ کرنے میں مدد دے گا چاہے تصویر اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب سے بھیجی جائے۔ یہ ایچ ڈی تصاویر نیچے کی جانب بائیں ہاتھ پر ایک چھوٹے سے ایچ ڈی لوگو کے ساتھ سامنے آئیں گی۔

ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد یہ فیچر ’ایچ ڈی‘ آئیکون کے طور پر (ایڈٹنگ ٹولز سے آگے) واضح ہوگا۔ اس فیچر کو ٹیپ کرنے کے بعد اسٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن سامنے آیا۔

واٹس ایپ کے مطابق اسٹینڈرڈ کوالٹی کا انتخاب کرتے ہوئے تصاویر کو تیزی اور پائیدار طریقے سے بھیجنے کی یقین دہانی کی جاسکے گی۔

اگر صارفین کو ایچ ڈی فوٹو موصول ہو اور اس کا بینڈوتھ کمزور ہو تو صارف کو یہ اختیار ہوگا کہ آپ اس تصویر کو اسٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی میں موصول کرسکیں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image