Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ورلڈکپ؛ رضوان نے مین آف دی میچ کا ایواڈ ’فلسطینیوں‘ کے نام کردیا

Share

آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ ساز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ غزہ کے مظلوم فلسطینوں کے نام کردیا۔

گزشتہ روز سری لنکا کے ورلڈکپ میں تاریخی فتح میں گرین شرٹس کو جیت دلوانے والے محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر لکھا کہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ غزہ کے اپنے بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالنے پر بےحد خوشی ہے، ٹارگٹ آسان پر پوری قوم اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے حیدرآباد دکن میں حیرت انگیز مہمان نوازی اور تعاون پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 900 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ جوابی کارروائی میں حماس نے جواب دیتے ہوئے 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک کردیئے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image