Sargaram | Newspaper

منگل 17 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ورلڈکپ؛ ناقص امپائرنگ، ڈی آر ایس کے فیصلوں پر گمبھیر نے بھی سوال اٹھادیا

Share

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کو جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں ناقص امپائرنگ کے فیصلوں پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی سوال اٹھادیا۔

سابق بھارتی اوپنر اور کمنٹیٹر گوتم گمبھیر نے آئی سی سی پر زور دیا کہ وہ ایل بی ڈبلیو فیصلوں سے امپائر کال کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیند اسٹمپ کو چھوتی ہے تو بلے باز کو آؤٹ سمجھا جانا چاہیے، چاہے امپائر کی ابتدائی کال کچھ بھی ہو۔

گزشتہ روز چنائی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کی نصف سینچریوں کی مدد سے قومی ٹیم نے 270 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز جارحانہ تھا تاہم میچ کے اختتامی اوورز میں جنوبی افریقہ کے 9 کھلاڑی 260 کے مجموعے پر آؤٹ ہوچکے تھے، پاکستان ایک وکٹ درکار تھی لیکن امپائر کے فیصلے کے باعث تبریز شمسی بال بال بچ گئے اور ٹیم کو ایک وکٹ سے فتحیاب کروادیا۔

46ویں اوور میں حارث رؤف کی ایک گیند، کریز سے باہر وائیڈ بولڈ ہوئی، شمسی کو پیڈ پر جالگی، اور آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار جبکہ ڈی آر ایس پر امپائر کال نے انہیں بچالیا۔

اس فیصلے کے بعد کرکٹ کے حلقوں اور دنیا بھر کے شائقین میں بحث و مباحثے کو جنم دیا۔

اس سے قبل ہربھجن سنگھ نے بھی جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی شکست کیوجہ ڈی آر ایس سسٹم کو قرار دیا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image