Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ورلڈکپ؛ پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

Share

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران پاکستان صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بیان سامنے آگیا۔

ورلڈکپ میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی ترجمان نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاملے کو جلد از جلد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے ورلڈکپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

بورڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں مایوسی ہوئی کہ پاکستانی صحافی اور شائقین آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے افتتاحی میچ کی کوریج کے لیے ہندوستانی ویزوں کے حصول کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ یہ غیر یقینی صورتحال ہم پر اہم دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔

پی سی بی کے خط میں مزید کہا گیا کہ ہم گزشتہ 3 سالوں سے شائقین اور صحافیوں کے لیے ویزے جاری کرنے سے متعلق آئی سی سی کو ان کی ذمہ داریوں اور اراکین کے معاہدے کے بارے میں یاد دلاتے رہے ہیں تاہم پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے جو افسوس ناک ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image