Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست پر 2 بھارتی فینز نے خودکشی کرلی

Share

ورلڈکپ 2023کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دےکر ایک بار پھر ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس شکست کو جہاں بھارتی ٹیم نے روتی آنکھوں سے برداشت کیا وہیں بھارتی مداحوں نے اس شکست کے باعث اپنی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارت کے شہر بنگال بنکورا اور جے پور میں مبینہ طور پر 2  مداحوں  23 سالہ راہول  لوہار اور 23 سالہ دیو رانجن نے  بھارت کی ہار پر  دل شکستہ ہوکر  خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ دیکھنے کے بعد تھیٹر کے نزدیک ہی راہول  لوہار  نے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی۔

دوسری جانب جے پور میں بھارتی ٹیم کے مداح دیو رانجن نے بھی چھت سے لٹک کر خودکشی کی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ دیو رانجن ایموشنل ڈس آرڈر بیماری کا علاج کروا رہے تھے، بھارت سے شکست  کے بعد وہ گھر سے نکل گئے تھے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا، ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے تھے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image