آئی سی سی ون ڈے فائنل میں ناقص کارکردگی پر بھارتی فینز ٹیم پر برس پڑے۔
بھارتی میڈیا نے پچ کے بھی پول کھولنا شروع کردیے ہیں اور کہا کہ بڑے دل کا مظاہرہ کرکے باؤنسنگ پچ بنانی چاہیے تھی لیکن جان بوجھ کرڈیڈ پچ بنا کر دفاعی اپروچ اپنائی گئی۔
مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ فائنل میں ٹیم کی فیلڈنگ بھی ناقص تھی، کوئی بال کے پیچھے گرتا ہی نہیں، بولنگ میں بھی دو تین اوورز کے بعد بھارتی بولرز کےکاندھے ہی گرگئے، ٹیم انڈیا نے 12 سال بعد ملنے والا موقع گنوا دیا۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کی شکست پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انڈین فینز کو دلاسا دیا اور کہا آپ کو اپنی ٹیم پر فخرہونا چاہیے۔
شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی ٹیم بھیک لے کر فائنل میں نہیں پہنچی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔