Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ؛ اسٹیڈیم خالی! کھلاڑی ہی تماشائی بن گئے

Share

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں ہی شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم کا رخ نہ کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ورلڈکپ کا افتتاحی میں محض چند سو تماشائی موجود ہیں۔

قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کے آغاز سے محض ایک روز قبل افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ نظر آیا تھا۔

بورڈ کی جانب سے بغیر وجہ بتائے افتتاحی تقریب منسوخ کردی تھی جبکہ کیپٹنز ڈے کے موقع پر جنوبی افریقی کپتان تقریب میں سوتے ہوئے نظر آئے تھے۔
فینز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ 2023 کیلئے کوئی جوش و خروش نظر نہیں آرہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ اور حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، انہوں نے پاکستانی صحافیوں سمیت تماشائیوں تاحال ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔

سال 1975 سے کھیلے جارہے ورلڈکپ مقابلوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی فینز یا صحافیوں کو ویزے جاری نہ کیے گئے ہوں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image