Sargaram | Newspaper

پیر 11 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

وزارتِ ہوابازی کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دو سائبر حملے، ویب سائٹ غیر فعال

Share

وزارتِ ہوابازی کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دوسرا سائبر حملہ کیا گیا ہے ، وزارتِ ہوابازی کی ویب سائٹ ایک بار پھر ہیک کرلی گئی ہے، ویب سائٹ پر غیر ملکی زبان میں پیغام آتا رہا اور ویب سائٹ مکمل غیر فعال ہوگئی۔

وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دو سائبر اٹیک ہوئے، پہلی بار حملے کے بعد ویب سائٹ کو بحال کیا گیا تاہم دوسری بارپھر ہیک کرلی گئی، جس کے بعد ویب سائٹ کی بحال کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا تھا، وفاقی ادارے کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک حملہ ہوا جس کے بعد ویب سائٹ پرغیرملکی زبان میں پیغام آرہا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہوابازی کے آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ پر پہلے سائبر حملے کے بعد بحالی کا کام شروع کیا اور بحال کردیا تاہم کچھ گھنٹے گزرنے کے بعد ایک اور سائبر حملہ ہوا جس کے بعد سے وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ مکمل غیر فعال ہوگئی اور ویب سائٹ پر موجود تمام معلومات غائب ہوگئی،

اس حوالے سے وزارت ہوابازی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ بحالی کے لیے کام شروع کردیا ہے،

واضح رہے کہ چند سال قبل بھی بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزارت دفاع، کابینہ ڈویژن، وزارت اطلاعات اور وزارت مواصلات سمیت متعدد وزارتوں کی ویب سائٹوں کو ہیک کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image