Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے سکیورٹی معاملات پر پاک فوج کی فراہمی کیلئے سمری کابینہ کو بھجوادی۔

Share

وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری  کی نگران کابینہ کی  منظوری کے بعد عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے، پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردیے ہیں۔

TAGGED:
Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image