Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

وزیر اعلی پنجاب نے تھیٹرز کھلوانے سے صاف انکار کردیا

Share

لاہور:(روزنامہ سر گرم) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسٹیج اداکار طاہر انجم نے سی ایم پنجاب سے ملاقات کی۔ انہوں نے تھیٹرز کھلوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وزیر اعلی پنجاب نے صاف انکار کر دیا۔

طاہر انجم کو جب وزیراعلی پنجاب نے ڈراموں کی فحش ویڈیوز دکھائیں تو طاہر انجم بھی حیران رہ گئے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ تھیٹرز ڈراموں میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا، تھیٹر ڈراموں میں 80 فیصد سرمایہ کاری جرائم پیشہ افراد کررہے ہیں جن کے ثبوت موجود ہیں، جو اداکارائیں فحاشی کرتی رہیں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں تھیٹرز دس روز تک کھول دیے جائیں گے لیکن اداکاراؤں پر فحاشی کی ایف آئی آرز درج کی جائے گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image