Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

وزیر مذہبی امور نے اگلے سال حج کے خواہمشند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

Share

کراچی :وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اگلے سال حج کے خواہمشند افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا حج کی رقم میں مزید کمی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حاجی کیمپ کا دورہ کیا ، اس موقع پر انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج کوسہولت دیناہماری ذمہ داری ہے، حاجی کیمپ بےحدبوسیدہ عمارت ہوگئی ہے۔

وزیر مذہبی امور نے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ حج کے اخراجات میں ایک لاکھ روپے کم کردیے گئے ہیں اور رقم میں مزید کمی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

انیق احمد کا کہنا تھا کہ پہلے امیگریشن کی سہولت اسلام آباد میں تھی اب کراچی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، حج فلائیٹ کا آغاز اسکردو سے بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس سال سے پاکستان خواتین کو عبایا دیا جائیگا اور اسکے پیچھے پاکستان کا پرچم ہوگا اور تمام سہولت حجاج کے لئے مفت ہوگی۔

نگراں وزیر نے مزید کہا کہ حجاج کرام کے لئے موبائل ایپ متعارف کرانے جارہے ہیں ، نہ سامان گم ہوگا نہ حاجی گم ہوسکتا ہے ایسا کیو آر کوٹ بنایا جارہا ہے،حاجی منی سے عرفات کا راستہ بھول جاتا ہے تو ایپ راستے کی رہنمائی کرے گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image