Sargaram | Newspaper

اتوار 03 مارچ 2024

ای-پیپر | E-paper

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

wahab riaz

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لکھا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، فیملی، کوچز، مینٹوز سمیت ساتھی کرکٹرز اور ہر شخص کا شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں دلچسپ وقت آنے والا ہے۔

وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 83، 120 اور 34 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض ان دنوں پنجاب حکومت کے نگران وزیر ہیں، وہ کافی عرصے سے ٹیم سے باہر تھے تاہم انہوں نے متعدد بار ٹیم میں کم بیک کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image