Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

ویڈیو: اسلام آباد کے ایک سرکاری اسکول کا حلیہ ہی بدل گیا

Share

قوموں کی ترقی میں تعلیم کا سب سے اہم کردار ہے وفاقی دارالحکومت میں طلبہ وطالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے اسکول کا حلیہ ہی بدل دیا گیا۔

کسی بھی قوم کی ترقی اور تنزلی کا انحصار اس کا تعلیمی معیار ہے بہتر تعلیم مستقبل کی ایک بہتر قوم پیدا کرتی ہے لیکن معیار تعلیم کی بہتری کے ساتھ درس گاہوں کو تعلیمی ماحول سے مطابقت دینا بھی اتنا ہی اہم ہے تاکہ آج کے نونہال تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوکر اپنے ذہن کو جلا بخش سکیں۔

ایسا ہی ایک تجربہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس تھری ماڈل میں اسکول کیا گیا جو کہنے کو سرکاری اسکول ہے لیکن کمیونٹی کے تعاون سے اس کے در ودیوار کو یکسر بدل کر ایسا روپ دیا گیا جس میں بچوں کے لیے تعلیم کے حصول کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں انہیں حصول تعلیم کے لیے ممہیز فراہم کرتی ہیں۔

اسکول کے فرش کو جہاں نرم وملائم خوبصورت قالینوں سے مزین کر دیا گیا ہے وہیں دیواروں کو خوش نما رنگوں سے سجا کو کلاس رومز کو ایک نیا ہی انداز دیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ وائٹ بورڈ سے فرنیچر تک کچھ ایسے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جو بچوں کو تعلیم کے حصول میں مدد دے سکے۔

اسکول میں کمپیوٹر لیب کے ساتھ روبوٹک لیب بھی بنائی گئی ہے۔ انڈور متعدد گیمز  کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کھیل کے میدان کے علاوہ بچوں میں ذوق مطالعہ بڑھانے کے لیے لائبریری بھی قائم کر دی گئی ہے جب کہ بچوں کو یہاں کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image