Sargaram | Newspaper

اتوار 21 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

ٹی 20پلیئرز رینکنگ جاری، رضوان اور بابر کی تنزلی، کونسے نمبر پر چلے گئے؟ جانیے

Share

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی 20 پلیئر کی نئی رینکنگ جاری کر دیا،محمد رضوان اور بابر اعظم کی ایک ایک درجہ تنزلی ہو گئی۔

نئی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان دوسرے سے تیسرے جبکہ بابر اعظم پانچویں نمبر چلے گئے،ٹی 20 رینکنگ میں  بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلی پوزیشن پر براجمان ہے،انگلینڈ کے فل سالٹ نے 18 درجے ترقی پاکر  دوسرے نمبر پر قبضہ جما لیا۔(روزنامہ سر گرم)

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق  ٹی 20 بولنگ میں  عادل رشید پہلے، راشد خان دوسرے اور روی بشنوئی تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 2 درجے  ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image