Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستانیوں نے 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ کس کو تلاش کیا؟ حیران کن انکشافات

Share

گوگل انٹرنیٹ پر کسی بھی چیز کی تلاش کے لیے سب سے معروف سرچ انجن ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ 2023 میں پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

موجودہ دور میں انٹرنیٹ نے لوگوں کی زندگی اتنی آسان بنا دی ہے کہ مشکل سے مشکل چیز تلاش کرنا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ آج کسی بھی چیز کی تلاش کے لیے سب سے پہلے جس کا نام ذہن میں آتا ہے یا لوگ مشورہ دیتے ہیں وہ گوگل ہے کیونکہ یہ دنیا کا معروف ترین سرچ انجن ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں سوئی جیسی باریک چیز سے ہاتھی جیسی تنومند اشیا تک با آسانی تلاش کی جا سکتی ہیں۔

دنیا بھر میں لوگ گوگل سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں اور ان میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 2023 کا سال جس کے ختم ہونے میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سال پاکستانیوں ںے گوگل پر سب سے زیادہ کس کو تلاش کیا اگر نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔

گوگل نے سال 2023 میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تلاش کی جانے والی چیزوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ سرچ انجن ہر سال دسمبر میں یہ فہرست جاری کرتا ہے۔

پاکستان میں سر فہرست واقعات:

پاکستانیوں کی جانب سے اس سال تلاش کی فہرست میں پاکستان سپر لیگ، کرکٹ ورلڈ کپ، ایشیا کپ 2023، انڈین پریمیئر لیگ، ایشز، عید الفطر 2023، عید الاضحیٰ مبارک،  لنکا پریمیئر لیگ، رمضان مبارک اور  پاکستان کے عام انتخابات 2023 بالترتیب سرفہرست رہے۔

گوگل نے اس بار پاکستان کے حوالے سے 8 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے جس میں کھیل، تقریبات، خبروں، فلموں، ٹی وی شوز، شخصیات، کھانے بنانے کی تراکیب، مختلف چیزیں بنانے کی تراکیب اور ٹیکنالوجی کی کٹیگریز شامل ہیں۔

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے کھیلوں کی خبروں میں سب سے زیادہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کی اپڈیٹ کو تلاش کیا اور تقریبات میں سب سے زیادہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق معلومات تلاش کی گئیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image