Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستانیوں کی بچت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت میں واضح اضافہ

Share

پاکستانیوں کی بچت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

اپسوس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس سروے کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی۔

سروے رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی بچت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت  ستمبر 2023 سے اب تک 11 فیصد بڑھی جس کے بعد یہ 4 فیصد سے 15 فیصد پر آگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچت میں ناکامی کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں بھی کمی آئی ہے، شرح 96 فیصد سے 85 فیصد ہوگئی ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق گھر یا گاڑی جیسی بڑی خریداری کے لیے بھی پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، یہ شرح 2 فیصد سے 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر یقینی کا اظہار کرنے والوں کی شرح 5 فیصد کمی کے بعد 93 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اپسوس پاکستان کی کنزیومر کانفیڈنس سروے کی رپورٹ کے مطابق مستقبل میں ملکی اور خود کی معاشی صورتِ حال میں بہتری پر پاکستانیوں کی مایوسی برقرار ہے۔

سروے میں 51 فیصد نے اگلے چھ ماہ میں ملکی معیشت جبکہ 48 فیصد نے خود کی مالی صورتِ حال میں کوئی بہتری نہ آنے کا کہا ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image