Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان آمد سے قبل بھارتی بورڈ کے صدر اور نائب صدر نے پاکستان سے متعلق کیا گفتگو کی؟

Share

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے پاکستان کی میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

پاکستان آمد سے قبل بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا کا کہنا تھا ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے، ہم صرف کرکٹ کے لیے جا رہے ہیں، کوئی سیاست کی بات نہیں ہے۔

راجیو شکلا کا کہنا تھا ہمارا دورہ دو دن کا ہو گا، گورنر ہاؤس میں ہمارے لیے ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، ہمارا دورہ صرف کرکٹ کے حوالے سے ہے، دورہ پاکستان کے حوالے سے ہماری حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم ویسا ہی کریں گے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے راجیو شکلا کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھا میچ ہوا، بارش نہ ہوتی تو میچ پورا ہوتا۔

صدر بی سی سی آئی راجر بنی کا کہنا تھا میں نے آخری بار 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ہم نے کولمبو میں میچز دیکھے اور اب پاکستان میں میچز دیکھیں گے، پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ شاندار رہی ہے، پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

راجر بنی کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز دنیا کے کسی بھی ٹورنامنٹ سے بڑے ہوتے ہیں، پاک بھارت میچز ایشیز سیریز سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں صدر بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا پاک بھارت سیاست پر بی سی سی آئی کچھ نہیں کہےگا ہمیں انتظار ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی دعوت پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image