کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 748پوائنٹس کے اضافے سے 62439 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 284روپے 70پیسے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔