Sargaram | Newspaper

منگل 21 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان ایک مضبوط حریف، چند پلیئرز کافی خطرناک ہیں: آسٹریلوی کپتان

Share

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں اور پاکستان ایک مضبوط حریف ہے۔

پیٹ کمنز نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بنگلورو میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ فائنل الیون کا فیصلہ کل ہی ہوگا،کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز ہیں جو خطرناک ہیں، پاکستان کے فاسٹ بولر اچھے ہیں، شاہین ایک اچھا بولر ہے، رضوان بھی فارم میں ہیں۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط حریف ہے، بنگلورو میں اچھی پچ کی توقع ہے، یہاں بیٹنگ کے لیے آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں مڈل اوورز کافی اہم ہوتے ہیں، ورلڈ کپ میں ہر ٹیم اچھی ہے، یہاں دس بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، کوئی بھی میچ آسان نہیں ، ہر میچ میں سو فیصد دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ میں میچ کل جمعہ کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image