Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان تاجروں کی اکثریت کا نگران سیٹ اپ کو 2 سال تک جاری رکھنے کا مطالبہ

Share

اسلام آباد : تاجروں کی اکثریت نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں نگران سیٹ اپ کو 2 سال تک جاری رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کاروباری شخصیات کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں تاجروں کی اکثریت نے نگران سیٹ اپ کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا، تاجروں نے وزیراعظم کو کہا موجودہ سیٹ اپ 2 سال تک جاری رہنا چاہیے۔

ذرائع تاجر برادری کا کہنا تھا کہ معیشت کی مکمل بحالی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی کا دورہ کیا تھا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج میں ’پاکستان کی معاشی ترقی اور اقتصادی لچک‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا ہم سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

انوار الحق کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے آغاز پر معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا تھا، ان چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے ڈالرکی بڑھتی قیمت کو نیچے لے کر آئے۔ معیشت کی بہتر صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image