Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی

Share

خیبر: پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔

طورخم سرحدی گزرگاہ پر پاکستان خوش آمدید کا سائن بورڈ نصب کرنے پر افغان حکام نے اعتراض کیا ہے۔ جس پر افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم آمدورفت کے لیے احتجاجاً بند کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اہل کار طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کررہے تھےکہ افغان فورسز نے منع کردیا۔

کشیدگی کے باعث امپورٹ،  ایکسپورٹ، ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image