Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان سعودی عرب کو کارکن فراہم کرے گا، معاہدہ طے

Share

ریاض: پاکستان سعودی عرب کو کارکن فراہم کرے گا، دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے نیسما اینڈ پارٹنرز کے صدر اور سی ای او سمر عصام عبدالصمد کے ساتھ ریاض میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران جواد سہراب ملک اور نیسما اینڈ پارٹنرز کے صدر کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے۔معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کو ہنر مند افرادی قوت خاص طور پر نیسما کے جاری اور آنے والے منصوبوں کے لیے فراہم کرے گا۔

جواد سہراب ملک نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔ معاہدے سے سعودیہ کے اہم انفراسٹرکچر اور ترقیاتی اہداف میں حصہ ڈالنے کے لیے خاطر خواہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کی راہ ہموار ہوگی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image