Sargaram | Newspaper

منگل 21 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان سُپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کو 14 کروڑ روہے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے کا انعام دیا جائیگا۔

پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑی کو 30 لاکھ روپے دیئے جائینگے، بہترین بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو 35، 35 لاکھ روپے ملیں گے، بہترین آل راؤنڈر، فیلڈر اور امپائر کو بھی 35، 35 لاکھ روپے کا انعام دیا جائیگا۔

ایمرجنگ پلئیر اور اسپرٹ آف کرکٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے کرکٹرکو بھی 35 ،35 لاکھ روپے ملیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی انعامات تقسیم کرینگے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن کا فائنل میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image