Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

Share

کراچی: عالمی منڈی میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2006 ڈالر فی اونس ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image