Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) پاکستان نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پر جاری بمباری روکنے کے لیے کردار ادا کرنے اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ورلڈکپ کے دوران خوشی منانے والے کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکیا گیا، کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند کرے۔

فلسطین کی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری کے آغاز پر سخت مایوسی ہوئی ہے، پاکستان مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، عالمی برادری فلسطینیوں پر جاری بمباری روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سےجاری جنگی جرائم پر دنیا کو بات کرنی چاہیے، اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں، عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کیے گئے، پاکستان اسرائیل کے طبی مراکز پرحملوں کی بھی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image