پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہم تینوں شعبوں میں اچھا نہیں کھیلے، پاکستان کو ایسی پوزیشن سے نکلنا آتا ہے۔
بھارت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ برے دن آتے ہیں اور کل سے اچھے دن شروع ہوں گے، جو تنقید ہو رہی ہے صحیح ہورہی ہے میں اچھی پرفارمنس نہیں دے پارہا، جس ٹیم کی بولنگ فارم اچھی ہوگی وہ ٹیم آگے جائے گی۔
نائب کپتان نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی ،امید ہے اگلے میچز میں اچھی بولنگ ہو ، آل راونڈر کو تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہوتا ہے، انجریز اور بیماری کو شکست کی وجہ قرار نہیں دے سکتے ، یہ حقیقیت ہے ہم اچھا نہیں کھیلے۔