Sargaram | Newspaper

جمعہ 26 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ترقی کا سفر جہاں سے رُکا تھا وہیں سے شروع کریں گے:نوازشریف

Share

لاہور:انتخابات کا اعلان ہوتے ہی  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف   متحرک ہوگئے۔ نواز شریف نے کہا کہ سب الیکش کی تیاری کر لیں ، پاکستان کو ایشین ٹائیگرز بنائیں گے۔  ترقی کا سفر جہاں سے رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے۔

نواز شریف نے وطن واپسی کے بعد پہلی بار پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔  مرکزی سیکرٹیریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔

نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات پارٹی صدر شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو مرکزی سیکریٹیریٹ آمد پر مبارک پیش کی ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چئیرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں ۔

TAGGED: ,
Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image