آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے قومی ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی کی ہے۔
پاکستان اس وقت میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکا ہے جس میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی جب کہ بھارت کے خلاف بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اب قومی ٹیم جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی، بھارت سے شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ورلڈکپ میں مزید آگے جانے کو مشکل قرار دیا ہے۔