Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان کینو پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا

Share

فیصل آباد: پاکستان کینو پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا۔

اسٹرس فروٹ گروئرز ایسوسی ایشن کے ترجمان شوکت پرویز آرائیں نے کہا کہ پاکستان کینو پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا۔ (روزنامہ سر گرم)

انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں فوری اقدامات نہ کیے تو کینو کی پیداوار مزید کم ہو سکتی ہے جس سے ملک قیمتی زر مبادلہ سے بھی محروم ہو سکتاہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ ہمسایہ ملک کی جانب سے پاکستان آنے والے دریاؤں پر ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر بھی تشویشناک ہے۔

شوکت پرویز آرائیں نے کہاکہ پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث کاشتکاروں اور باغبانوں کو اپنی اجناس اور پھلوں کی پیداوار کا مناسب معاوضہ نہیں ملتا جس سے کاشتکار اور باغبان بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image