کراچی : پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو جہاز کراچی پہنچ گیا، کارگوجہاز عراق کےشہربصرہ سے11ہزار میٹرک ایل پی جی لایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو جہاز کراچی پورٹ قاسم ٹرمینل پہنچ گیا، پہلی بار ایل پی جی کارگو جہاز 11ہزارمیٹرک ٹن ایل پی جی گیس لایا ہے۔
کارگوجہاز کے ذریعے عراق کےشہربصرہ سے11ہزار میٹرک ایل پی جی لائی گئی ہے، جس میں سے پانچ ہزار ٹن ایل پی جی نجی امپورٹر اور چھ ہزار ٹن نجی ٹرمینل کو دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایل سیزمسائل حل ہوتے ہی مزید آٹھ سے دس کارگو جہاز منگوائے جائیں گے۔۔