اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر 2023 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 5 ماہ بعد پہلی بار سرپلس رہا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا، اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 3.26 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔
ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات پر کنٹرول سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوا۔