Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

Share

کراچی : پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نجی ٹی وی "دنیا” نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ 13 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونیوالے مالی ہفتے میں سرکاری زر مبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد قومی مالیاتی ذخائر 7 ارب 71 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

بتایا گیا ہے کہ نجی بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد 5 ارب 19 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ ملک کے مجموعی ذخائر 12 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کئے گئے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image