Sargaram | Newspaper

پیر 26 فروری 2024

ای-پیپر | E-paper

پاک سری لنکا اہم میچ: کولمبو میں بوندا باندی، 4 بجے اوورز کم ہونا شروع ہوجائینگے

Share

ایشیا کپ ون ڈے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل کی نوعیت کا میچ کھیلا جانا ہے لیکن کولمبو میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے، اب بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے میچ کے اوورز کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ہیں اور اس وقت گراؤنڈ میں بوندا باندی ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان گزشتہ شب کیا تھا، پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام

سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  اگر اس میچ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image