پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں معاشی واقتصادی ترقی کی طرف ایک اور اہم قدم سامنے آیا، سام کے مکینوں کیلئے جدیدطرز کی مارکیٹیں تعمیر کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں معاشی واقتصادی ترقی کیلئے کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے علاقے سام کے مکینوں کو بہتر معاشی واقتصادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید طرز کی مارکیٹیں تعمیر کی گئی ہیں۔
پروجیکٹ میں 70 سے ذائد دکانیں شامل ہیں، جن میں روزمرہ زندگی کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔
پاک فوج علاقہ میں معاشی واقتصادی بحالی کے علاوہ علاقے کے لوگوں کیلئے دیگر شعبوں بشمول سیاحت اور زراعت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
پاک فوج کے ان اقدامات کی بدولت یہ علاقے اب خوشحالی کی ایک نئی مثال بن رہے ہیں، علاقے کی عوام پاک فوج کے ترقی اور خوشحالی کی جانب کئے جانے والے ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔