Sargaram | Newspaper

پیر 11 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پرویز الٰہی کو جیل میں دل کی تکلیف کی شکایت، اسپتال منتقل

Share

راولپنڈی: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کوگزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی  اور ان کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے، ان کے اسپتال میں ضروری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image