Sargaram | Newspaper

پیر 11 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پرینک بنانے کا شوق، پانچویں کلاس کے طالبعلم نے خود کوپھانسی دے دی

Share

کان پور: سوشل میڈیا دیکھ کر پرینک ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیر پور شہر کا رہائشی 11 سالہ نکھل راجو سوشل میڈٰیا پر پرینک ویڈیوز اور ریلیز دیکھنے کا شوقین تھا۔ نکھل نے سوشل میڈیا پر پھانسی لگانے کی ویڈیو دیکھی اور خود بھی ایسی ہی ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران رسی کے پھندے میں لٹک کر ہلاک ہوگیا۔

نکھل کے والد کا کہنا ہے کہ اسے کمرے میں بیہوش دیکھ کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 11 سالہ طلب علم کے موبائل فون سے پھانسی لگانے جیسی اور ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image