مردان : پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کا اہم دہشت گرد سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مردان ریجن میں کامیاب آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد پکڑ لیا جس کی نشاندہی پر ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔
بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا اور پشاور میں دہشت گرد کارروائیوں کے دوران تباہی مچانا چاہتا تھا۔