پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو جدید سفری نظام لانے کے سلسلے میں عالمی اعزازی تذکرے سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا، سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈز 2024 میں بی آئی آر پی پروگرام کو اعزازی تذکرے سے نوازا گیا ہے۔(روزنامہ سر گرم)
ٹرانس پشاور کے سی ای او کے مطابق بی آئی آرپی کو جدید سفری نظام لانے کے سلسلے میں عالمی اعزازی تذکرے سے نوازا گیا، عالمی سطح پر بی آر ٹی پشاور کا پانچواں ایوارڈ پاکستان اور صوبے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
ٹرانس پشاور کے سی ای او نے کہا کہ اس فہرست میں چین، برازیل، ہندوستان، ترکیہ اور دیگر مملک شامل تھے، 500 سے زائد پرانی بسوں اور ویگنوں کو اسکریپ کر کے مالکان کو معاوضہ دیا گیا۔
سی ای او ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ 2022 میں بھی اعزازی تذکرے سے نوازا گیا تھا، بی آر ٹی پراجیکٹ کو عالمی سطح پر گولڈ اسٹینڈرڈ اور دیگر ایوارڈز مل چکے ہیں۔