Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر کامران بنگش گرفتار

Share

پشاور: پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سابق وزیر تعلیم کامران بنگش کو چمکنی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کامران بنگش کو ابتدائی طور پر تھانہ چمکنی اور بعد میں دوبارہ نامعلوم مقام منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے کامران بنگش کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم وہ مختلف کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image